راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ کیا، آرمی چیف نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان وارئیر8 مشق کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مشق کے دائرہ کار اور انعقاد کے بارے میں بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے پاک چین مشترکہ مشق کے شرکا سے بات چیت بھی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے مشترکہ مشق کے دوران شرکاء کی پیشہ وارانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین مشترکہ مشق کا آغاز 19 نومبر کو ہوا، انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ہر سال منعقد کی جانے والی دو طرفہ مشقوں کے سلسلے میں یہ آٹھویں مشق ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی پہنچنے پر کمانڈر راولپنڈی کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔