پی ٹی آئی کو سنگجانی میں دھرنے کی پیشکش، ریڈ لائن کراس نہ کریں: وزیر داخلہ

Published On 26 November,2024 01:09 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سنگجانی میں دھرنا دینے کی پیشکش کی تھی، اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی کو جیل سے بھی منظوری مل گئی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے ابھی کوئی جواب نہیں آیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک پر کسی سیاسی جماعت کو احتجاج کی اجازت نہیں ملی، ہمیں اگر کرفیو لگانا پڑا تو اس اقدام کی طرف بھی جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ان کو آگاہ کر رہے ہیں ریڈ لائن کراس نہ کریں، جب آپ فائرنگ کریں گے تو اس کا جواب فائرنگ سے ملے گا، اس وقت اسلام آباد میں غیر ملکی مہمان آئے ہوئے ہیں۔