سندھ حکومت میں بڑی تبدیلیاں، تین وزرا سے قلمدان واپس

Published On 15 November,2024 11:45 pm

کراچی :(دنیا نیوز) سندھ حکومت میں بڑی تبدیلیاں، سینئر وزیرشرجیل انعام میمن سے ایکسائز ، نجمی عالم سے فشریز،لائیو سٹاک اور محمدعلی ملکانی سے بورڈ اینڈ یونیورسٹی کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

مکیش کمار اور بابل خان بھیوکی دوبارہ سندھ کابینہ میں انٹری، وزیراعلی سندھ کے تین ایڈوائز اور 10 معاونین خصوصی کو بھی قلمدان سونپ دیئے گئے۔

سندھ کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے مکیش کمار چاؤلہ وزیرایکسائزتعینات کر دیا گیا، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایکسائز کا قلمدان واپس لے لیا گیا جبکہ محمد علی ملکانی سےبورڈ اینڈ یونی ورسٹی کا قلمندان واپس لیکر ان کو لائیو سٹاک اینڈ فشریز کاوزیر بنا دیا گیا۔

سندھ کابینہ میں دوست علی راہموں کو وزرات سے ہٹاکر مشیر بنادیا گیا جبکہ بابل خان بھیو محکمہ جنگلات کے مشیر تعینات ہوں گے، اسی طرح نجمی عالم سے فشریز اور لائیو سٹاک کا قلمدان واپس لےلیا گیا وہ اب مشیر کچی آبادی ہوں گے۔

نئی کابینہ میں لال چند اکرانی سپیشل اسسٹنٹ اقلیتی امور ہوں گے، سرفراز راجڑ سوشل پروٹیکشن کے معاون خصوصی ہوں گے اور قاسم نویدقمرپبلک پرائیو یٹ پارٹنرشپ کے معاون خصوصی ہوں گے۔