اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس شروع ہو گیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت پہلا سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس شروع ہوا ہے، سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں ججز اور الیکشن کمیشن ممبران سے متعلق شکایات کا جائزہ لیا جاتا ہے، دوسرا اہم اجلاس جوڈیشل کمیشن نے بھی آج طلب کر رکھا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت دن دو بجے ہو گا، 26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل نو کے بعد یہ دوسرا اجلاس ہوگا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے ججز کی نامزدگی پر غور ہو گا، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے ممبران شرکت کریں گے۔