لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرنے اور سیاسی اجتماعات پر پابندی لگانے کے خلاف درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد ندیم نے ملک نجی اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس نوعیت کی درخواست پر سماعت جسٹس شاہد کریم کررہے ہیں، اس درخواست کو بھی جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں ارسال کردیا جائے۔
عدالت نے درخواست گزار وکیل کی استدعا کو منظور کرلیا اور درخواست کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس ارسال کردی۔