عمران کی صحت ٹھیک، بجلی بندش کی بات ناقابل قبول ہے: مصدق ملک

Published On 28 October,2024 09:47 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ، بجلی بندش کی بات ناقابل قبول ہے۔

دنیا نیوزکے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کواس کمرےمیں رکھا گیا جہاں احسن اقبال تھے، جوسیل احسن اقبال کے لیےٹھیک عمران خان کے لیے کیوں ٹھیک نہیں؟

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کوجیل میں ایکسرسائزکی سہولیات نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی نے تونوازشریف کے کمرے سے اے سی اتروایا تھا، نوازشریف، شاہد خاقان عباسی بھی انڈر ٹرائل قیدی تھے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پمزہسپتال کےبورڈ نے بھی کہا  کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، جیل میں بجلی بند والی بات قابل قبول نہیں،انویسٹی گیشن ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کےطریقہ کارکےتحت ہی آئینی بینچ بنے گا، جو بھی جج آئینی بینچ میں آئے گا قابل قبول ہوگا۔