اسلام آباد:(دنیا نیوز) وکیل پاکستان تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کیساتھ سلوک قابل مذمت ہے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’نقطہ نظر‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، ان کو بی کلاس کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہےپارٹی ہدایت کےمطابق چلنا ہے، پارٹی میں غلط فہمیاں ہوجاتی ہیں، ہماری ترجیح عمران خان کی رہائی ہے۔
یاد رہے پارٹی میں اختلافات پر عمران خان نے فیصل چودھری ایڈووکیٹ اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان صلح کرادی ، اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے۔