اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل (29 اکتوبر) کو سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بریت کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت 2 اکتوبر کو ہوئی تھی۔
عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ریفرنس کا حتمی فیصلہ دینے سے روک رکھا ہے، احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔
دونوں ملزمان نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔