لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں پہلی بار اسلامی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش ہوئی، سپیکر ملک محمد احمد خان نے اسلامی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کیا۔
نمائش میں معروف خطاط واصل شاہد کے آیات قرآنی، اسماالحسنی اور اسماالنبیؐ کے فن پارے رکھے گئے۔ اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی، سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب، سٹاف آفیسر عماد حسین بھلی موجود تھے۔
نمائش میں سونے کے ورق، کینوس اور کاغذ پر تیار کیے گئے 126 فن پارے آویزاں کئے گئے، خطِ ثُلُث میں اسما مبارک النبی کریمؐ خطاطی اس نمائش کی انفرادیت ہے۔
سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ واصل شاہد نے اپنے فن کے ذریعے دین اسلام سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔