اسلام آباد: (دنیانیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھانے پر جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جسٹس یحییٰ آفریدی کا تجربہ، علم اور فہم قانون پر عملدرآمد کو مضبوط کرنے میں عدلیہ کی مدد کرے گا۔
انہوں نے کہا جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں عدلیہ پاکستان کے عوام کو انصاف کی فراہمی جاری رکھے گی۔
وزیراعظم نے جسٹس یحییٰ آفریدی کے کامیاب دور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔