اسلام آباد: (دنیا نیوز) بیورو کریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل مینجمنٹ کورسز کے تحت فارن سٹڈی ٹور فوری طور پر معطل کیے جائیں۔
نوٹیفیکیشن کے تحت 121 ویں مینجمنٹ کورس کے شرکاء فارن سٹڈی ٹور نہیں کر سکیں گے، مستقبل کے لیے مینجمنٹ کورسز کے لیے فارن سٹڈی ٹورز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔