اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ(ن)طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کسی کی ذات نہیں ادارے کی بہتری کے لیے ہوئی۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن تنقید برائے تنقید کررہی ہے، تحریک انصاف سے کسی مثبت بات کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ سے رٹ پیٹیشن کےذریعےاختیارچھینا گیا تھا، پارلیمنٹ نےدوبارہ اپنا اختیارواپس لیا ہے، ترمیم کسی کی ذات نہیں ادارے کی بہتری کےلیےہوئی۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا مزید کہنا تھا کہہ سنی اتحاد کونسل کو وہ ریلیف دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا۔