اسلام آباد: (دنیا نیوز) رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا، الیکشن کمیشن 23 اکتوبر کو ایم این اے عادل بازئی کی نااہلی کے ریفرنس پر سماعت کرے گا۔
مسلم لیگ ن کے رکن عادل بازئی کے آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔
سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے خط میں عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیاتھا۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوایا تھا، عادل بازئی کل ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔
عادل بازئی نے ن لیگ جوائن کر کے بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت کی تھی، سپیکر نے فوری انہیں ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔