اسلام آباد: (دنیا نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک مرتبہ پھر مؤخر ہوگئی۔
سپیشل جج سینٹرل ون اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔
سکیورٹی وجوہات کی بناء پر سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئی، سکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں اور جیل سماعتوں پر پابندی عائد ہے۔
بعدازاں سپیشل جج سینٹرل ون اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔