اسلام آباد:(دنیا نیوز) پنجاب اور اسلام اباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیاتی حکومت کو نوٹسسز جاری کر دئیے۔
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ اور کمشنر اسلام آباد کو بھی نوٹس بھجوا دیئے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی کیس میں پی ٹی آئی سے بھی دلائل طلب کرلئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر بھی رؤف حسن، بیرسٹر گوہر خان اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس بھی کل سماعت کیلئے مقرر ہے۔