آئینی ترمیم کی منظوری کالا ناگ نہیں عدلیہ کے دانت نکالنے کے مترادف ہے: حافظ نعیم

Published On 20 October,2024 11:55 pm

کراچی:(ویب ڈیسک) سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل سامنے آگیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آج سینیٹ میں پی ڈی ایم جماعتوں کے اتحاد نے آئینی ترامیم کے ذریعے کالے ناگ کے نہیں عدلیہ کے دانت نکال دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں آج ہونے والے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظوری کی گئی تھی۔ ترمیم کے حق میں 65 اراکین نے ووٹ دیئے۔