اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے وکیل نیاز اللہ نیازی اور عثمان گل سردار مصروف و دیگر عدالت پیش ہوئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے دونوں ججز کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ایڈمنسٹریٹو جج نے کی۔
دوران سماعت ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیئے کہ میں اس عدالت کا ڈیوٹی جج نہیں اس لیے درخواست ضمانت پر فیصلہ نہیں کر سکتا۔
بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔