صوبائی وزیر قانون و داخلہ ضیا لنجار کو دھمکیاں: سندھ بار کونسل کا ہڑتال کا اعلان

Published On 18 October,2024 10:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر قانون و داخلہ ضیا لنجار کو دھمکیاں ملنے پر سندھ بار کونسل نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

سندھ بار کونسل نے کہا کہ صوبائی ویر قانون اور داخلہ ضیا الحسن لنجار کو دھمکیاں دینے کے خلاف ہفتے کو ہڑتال کی جائے گی اور سندھ بھر کے وکلا عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔

وکلا کی تنظیم نے کہا کہ صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار کو جیل میں قید اسماعیل ڈاہری نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، اسی لیے وکلا احتجاج ریکارڈ کرادیں گے۔

سندھ بار کونسل نے کہا کہ ہماری اپیل پر ہفتے کو سٹی کورٹ، ملیر کورٹ اور دیگر عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوں گے۔