کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی حکومت سے بات کیوں کر رہے ہیں؟۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ دونوں سیاسی جماعتوں کو مجوزہ آئینی ترامیم کو مکمل مسترد کرنا چاہئے، حکومت مرضی کی عدلیہ اور چیف جسٹس چاہتی ہے، اس موقع پر ترمیم کا فائدہ صرف حکومت کو ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کے کھیل کا حصہ نہ بنیں، پہلے منصور علی شاہ چیف جسٹس بنیں اس کے بعد کوئی بھی عمل شروع ہونا چاہئے۔