ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی 9 خواتین کارکنان کی ضمانتیں منظور

Published On 09 October,2024 10:34 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی 9 خواتین کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی کی 9 خواتین کارکنوں کی ضمانتیں 30،30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں۔

فرح انجم، صبا وحید، صدیقہ ملک، طاہرہ حسین، عابدہ ملک، شاہین ہاشمی، شمائلہ افتخار، صائمہ جمشید اور حمیدہ کی ضمانتیں منظور ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے