نواز شریف کی آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے لندن روانگی متوقع

Published On 26 September,2024 01:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی آئندہ ماہ (اکتوبر) کے پہلے ہفتے میں لندن روانگی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا 5 سے 7 اکتوبر تک لندن جانے کا امکان ہے، نواز شریف میڈیکل چیک اپ کے لئے لندن جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کچھ روز لندن میں رہنے کے بعد امریکا جائیں گے۔