آج بھی عدالتی فیصلوں کےاندرسیاست کی بوآتی ہے: جاوید لطیف

Published On 24 September,2024 10:04 pm

لاہور:(دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آج بھی عدالتی فیصلوں کےاندرسیاست کی بوآتی ہے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’ آن دی فرنٹ ‘میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ملک گرداب میں پھنسا ہوا ہے، سپریم کورٹ میں58ہزارکیسزپنڈنگ پڑے ہیں، مخصوص نشستوں کا فیصلہ عدالت نےاس فریق کے حق میں فیصلہ دیا جوموجود ہی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق آزاد امیدوار نے تین دن میں پارٹی کو جوائن کرنا ہوتا ہے، نوازشریف کےخلاف فیصلے غلط تھے، جنرل فیض اور ثاقب نثارکےایک پیج کی وجہ سے ملک برباد ہوا۔

میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آج بھی سہولت کاری ہو رہی ہیں،آج بھی عدالتی فیصلوں کےاندرسیاست کی بوآتی ہے، سپریم کورٹ کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے آئین بنانا نہیں، کسی کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے۔