نوازشریف اور مریم نوازکا آئندہ چند روز میں لندن جانے کا امکان

Published On 24 September,2024 04:18 pm

لاہور:(دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کا آئندہ چند روز میں لندن جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف لندن میں دو ہفتے قیام کریں گے جبکہ نوازشریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا بھی ساتھ جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے چند روز قبل نوازشریف کو لندن جانے کی خبروں پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔