پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 21 ستمبر کو لاہور میں ہونیوالے جلسے کیلئے پارٹی اجلاس آج بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا، پارٹی کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی، اجلاس میں لاہور جلسہ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائیگی۔
جلسے کیلئے روانگی اور مقام کے حوالے سے پلان ترتیب دیا جائیگا، اجلاس میں جلسے کو پُرامن بنانے اور روٹس کا جائزہ لینے کیلئے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔