لاہور : (دنیانیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں یاسمین راشد سمیت دیگر کی ضمانتوں پر سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری سمیت دیگر کی ضمانتوں پر سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا، ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج کے تبادلے کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔