راولپنڈی: (دنیانیوز) احتساب عدالت میں 190ملین پاؤنڈزریفرنس کی سماعت 26اگست تک ملتوی کردی گئی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی ، سماعت کے دوران وکلاء صفائی عثمان گل،چوہدری ظہیر عباس پیش ہوئے ۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔
نیب کی جانب سے امجد پرویز،سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے ، سماعت کے دوران نیب تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جزوی جرح کی گئی، نیب تفتیشی افسر پر جرح آئندہ سماعت پر مکمل کی جائے گی۔
سماعت میں ریفرنس کے 34گواہان پر جرح مکمل کی جاچکی،35 ویں گواہ پر جزوی جرح کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت ملزمان کے وکلا کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردی گئی تھی ۔