لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ن لیگ کا مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا جس میں ملکی سیاسی فیصلوں سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔
نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت اعلیٰ قیادت شریک ہو گی۔
اجلاس آج پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہو گا جس کی صدارت سابق وزیراعظم اور پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف کریں گے۔
اجلاس میں احسن اقبال، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ سمیت وفاقی وزراء اور سینئر پارٹی قائدین شریک ہوں گے۔
اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔