اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کے 6 اراکین کو پی ٹی آئی ممبر تسلیم کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے اراکین کو سپریم کورٹ کے حکم پر تسلیم کیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اس قبل الیکشن کمیشن 39 اراکین قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کا ممبر تسلیم کر چکا ہے، پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کے بعد پنجاب، خیبر پختوانخوا اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی بن گئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اب تک 246 میں سے 93 اراکین کی پی ٹی آئی سے وابستگی تسلیم کر لی ہے۔