پشاور: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن عدالت نے پی ٹی آئی کے ایم این اے فضل محمد اور انور تاج کو کرپشن کے کیس میں بری کردیا۔
صوبائی وزیر فضل شکور، ایم پی اے خالد خان اور محمد عارف کو بھی بری کر دیاگیا، اینٹی کرپشن عدالت کے جج صلاح الدین خان نے سماعت کی، اینٹی کرپشن کے مطابق ممبران اسمبلی کے خلاف مزید کارروائی نہیں ہوسکتی۔
عدالت نے ممبران اسمبلی کو کیس میں بری کردیا، مقدمے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت محکمہ تعلیم کے 29 ملزموں کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
واضح رہے کہ ممبران اسمبلی اور محکمہ تعلیم ملازمین پر چارسدہ میں غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔