کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سیدنا مفضل سیف الدین کا گورنر ہاؤس آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا، سکاؤٹس نے سیدنا مفضل سیف الدین کی آمد پر گل پاشی کی، سیدنا مفضل سیف الدین نے گورنر سندھ سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا، گورنر سندھ کو خصوصی دعائیں بھی دیں۔
سیدنا مفضل سیف الدین نے کہا کہ آپ کے فلاحی اقدامات قابل ستائش ہیں، خلق کی خدمت عین عبادت ہے، اسی جذبہ سے خلق کی خدمت کرتے رہیں یہی اللہ تعالیٰ کا خاص پیغام بھی ہے۔
سیدنا مفضل سیف الدین نے مزید کہا کہ آئی ٹی کے بچوں کے لئے میری طرف سے 100 لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔