لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے درخواستیں دائر کیں، جن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دہشت گردی عدالت نے عبوری ضمانتیں خارج کیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا سابق وزیراعظم ہوں، 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں حقائق کے منافی ضمانتیں مسترد کی گئیں۔
درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عبوری ضمانتوں کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے ، عدالت بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں منظور کرے۔