اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی کی باتیں مناسب نہیں۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ حکومتی ڈرامہ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے، پابندی سیاسی مسائل کا حل نہیں ہے، ایسے فیصلے سیاسی ومعاشی بحرانوں میں اضافے کا باعث ہوں گے، ایسے فیصلے سیاسی نہیں آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔
جے یو آئی کے ترجمان نے مزید کہا کہ اصل عوامی مسائل پر وزرا توجہ نہیں دے رہے، مہنگائی اور ٹیکسز کی بھرمار نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، سیاسی مسائل طاقت سے نہیں سیاسی میدان میں حل ہوتے ہیں۔