لاہور میں آج اور کل وقفے وقفے سے بارش برسنے کا امکان

Published On 07 July,2024 09:24 am

لاہور: (دنیا نیوز) بارش کے بعد لاہور کا موسم خوشگوار ہونے سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل صوبائی دارالحکومت لاہور میں وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اعدادو شمار کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، ہوا کی رفتار 26 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جا رہی، ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر شہر لاہور کا موسم حسین رہے گا اور وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔