پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا

Published On 03 July,2024 10:48 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ منعقد ہوگا۔

پارٹی رہنما کے مطابق تحریک انصاف کا جلسہ شام 6 بجے ترنول چوک پشاور روڈ پر منعقد ہو گا۔

تمام رہنماؤں کو ورکرز کے ساتھ جلسے میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، جلسے سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما خطاب کرینگے۔