مسافر وین موٹرسائیکل سوار کو کچل کر ڈمپر سے جاٹکرائی، 4 افراد جاں بحق

Published On 25 June,2024 05:14 pm

خوشاب: (دنیا نیوز) تیز رفتار مسافر ہائی ایس وین موٹرسائیکل سوار اور کھڑے ہوئے ڈمپر سے جا ٹکرائی۔

افسوسناک حادثہ پنڈی روڈ پر سنگھا پمپ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سوار کو کچلتے ہوئے سڑک کنارے کھڑے ڈمپر سے جاٹکرائی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا، مسافر وین تلوکر سے خوشاب آرہی تھی۔