قصور : خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 بچے جاں بحق

Published On 17 June,2024 01:04 pm

قصور: (دنیا نیوز) دیپالپور روڈ پر ٹریفک حادثے میں دو بچے جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

افسوس ناک حادثہ قصور ٹولو والا کے قریب پیش آیا جہاں پانچ بچے سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار ڈالہ کی زد میں آ گئے، حادثے میں دو بچے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے تمام بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔