اسلام آباد میں الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کیخلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری

Published On 12 June,2024 05:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی امیدوار عامر مغل کی الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کیخلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیگی ایم این اے انجم عقیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالت نے انجم عقیل کو 24 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر انجم عقیل کو طلب کیا گیا، عدالت کے مطابق ٹریبونل تبدیلی کی درخواست میں توہین آمیز زبان استعمال کی گئی۔

عدالت نے کہاکہ وکیل کے مطابق درخواست میں استعمال کی گئی زبان توہین آمیز اور سکینڈلائز کرنے کی کوشش تھی۔