اسلام آباد: (دنیا نیوز) افسر شاہی پر دوہری شہریت رکھنے پر پابندی عائد کرنے کا بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا گیا۔
بل جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے جمع کرایا، سول سرونٹس ترمیمی بل 2024ء میں سول سرونٹس پر دوہری شہریت رکھنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
بل میں مطالبہ کیا گیا کوئی بھی سرکاری افسر جس کے پاس دوہری شہریت یا کسی اور ملک کی شہریت ہو اسے تعینات نہ کیا جائے۔