لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب بھر میں گرمی نے شہریوں کو دن میں تارے دکھا دیئے۔
لاہورسمیت پنجاب بھر میں روز بروز درجہ حرارت میں اضافے ہونے لگا، گرمی نے شہریوں کا برا حال کردیا۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26جبکہ زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں آج بھی بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 6کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد رہا۔
چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس نے کہا ہے کہ لاہور میں 11 مئی تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی،اس کے بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے جبکہ 12 سے 14 مئی تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔