اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایک ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے کا سکینڈل معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کل تک ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ ملنے پر معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ ہوگا، کابینہ ارکان نے وزیراعظم کو گندم سکینڈل کا معاملہ بہتر انداز میں حل کرنے کی تجویز دیدی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کے خواہاں ہیں، نیب یا ایف آئی اے کو معاملہ بھجوانے پر نگران حکومت کے ذمہ داران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔