گندم انکوائری سے متعلق کاکڑ اور نقوی کو طلب نہیں کیا: سیکرٹری وفاقی کابینہ

Published On 04 May,2024 09:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی سیکرٹری کابینہ کا گندم کی انکوائری سے متعلق وضاحتی بیان سامنے آگئے۔

وفاقی سیکرٹری کابینہ کامران افضل خان نے کہا کہ نہ تو نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نہ ہی نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو طلب کیا، دونوں حضرات کو طلب کئے جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

کامران علی افضل نے کہا کہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کر رہا ہوں، میری انکوائری سے متعلق غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں۔