لاہور: (دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کی جانب سے اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر قبضے کیلئے پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت ماضی میں بھی وفاق پر حملے کرتی رہی، نتیجہ انتشار، نفرت اور معاشی تباہی میں بڑھاوے کے سوا کچھ نہ نکلا۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 26, 2024
انہوں نے کہا کہ انتشاری اس بار بھی اسلام آباد پر چڑھائی اور قبضہ کرنے آئے تو بطور حکمران واپس جانا ناممکن ہو جائے گا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ گھیراؤ جلاؤ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست چل سکتی ہے نہ فاشسٹ رویہ برداشت کیا جائے گا، نیا 9 مئی کرنے کے بجائے اپنی لمبی زبانیں اور ہاتھ پاؤں لپیٹ کر عقل کا استعمال کرو۔