کراچی: گیس بھرنے کی وجہ سے نالے میں دھماکا، 4 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

Published On 23 April,2024 02:13 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں نالے میں گیس بھرجانے کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گیس کے باعث دھماکا کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع شادی ہال کے قریب نالے میں ہوا، واقعے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا کہ دھماکا نالے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا۔