اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ

Published On 20 April,2024 05:58 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔

طبی معائنہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یونس نے کیا، طبی معائنہ کا عمل تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہا، طبی معائنہ مکمل ہونے پر ڈاکٹر عاصم یونس اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے، طبی معائنہ عدالتی حکم پر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ مکمل

گزشتہ روز وکلاء کی جانب سے دائر درخواست پر بانی پی ٹی ائی کے طبی معائنہ کا حکم دیا گیا تھا، طبی معائنہ کا حکم احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے دیا تھا۔