بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق درخواست بحالی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Published On 17 April,2024 09:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق درخواست بحالی کی درخواست کل سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب متفرق درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے گزشتہ روز عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی تھی۔

بشریٰ بی بی کے وکلاء نے درخواست بحالی کی متفرق درخواست دائر کی تھی۔