پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے 9 مئی کے واقعات میں قید کاٹنے کے بعد رہا ہونے والے کارکنوں سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رہائی پانے والے راولپنڈی کے کارکنان سے ملاقات کی، علی امین گنڈاپور نے کارکنان کا حال پوچھا اور ان کے حوصلے کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسوں کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، پارٹی کیلئے کارکنان نے بڑی قربانیاں دی ہیں، پارٹی قیادت کارکنان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔