مالاکنڈ: مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

Published On 14 April,2024 08:52 pm

مالاکنڈ: (دنیا نیوز) مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد ملبے تلے دب گئے، ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ مالاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں پیش آیا جہاں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، حادثے میں 4 افراد چھت کے ملبے تلے دب گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش اور تین افراد کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔