سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار بھٹو کی 45 ویں برسی پر آج جلسے کا اہتمام

Published On 14 April,2024 09:11 am

نوڈیرو: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی آج منائی جائے گی۔

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی گڑھی خدا بخش میں جلسہ کرے گی، جلسہ دوپہر 3 بجے کے بعد شروع ہوگا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جلسہ سے مرکزی و صوبائی رہنماؤں سمیت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

پارٹی کی جانب سے مزار کے باہر جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے، اس موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔