قائد ن لیگ میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مری آمد

Published On 12 April,2024 04:53 pm

مری: (دنیا نیوز) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئے۔

نوازشریف اور مریم نواز 3 سے 4 دن مری میں قیام کریں گے، اہل خانہ بھی ان کے ساتھ ہیں، شریف خاندان عید کی چھٹیوں کے لئے مری پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق مری میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں ہوگی، دونوں اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ پر قیام کریں گے۔