کراچی: تیز رفتار گاڑی نے سڑک کراس کرتے شخص کو روند ڈالا

Published On 10 April,2024 06:34 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار کر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے ملیر کینٹ میں پیش آیا جہاں نامعلوم گاڑی نے تیز رفتاری کی وجہ سے سڑک کراس کرنے والے شخص کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کر دی۔